Title: پاکستان لاتعداد قربانیاں دے کر بھی ناقابل اعتبار اتحادی ! !
Tags: پاکستان لاتعداد قربانیاں دے کر بھی ناقاب
Blog Entry: پاکستان لاتعداد قربانیاں دے کر بھی ناقابل اعتبار اتحادی ! ! امریکہ نے ایک بار پھر اپنا اصلی چہرہ دکھانا شروع کردیا ہے- اس بار امریکہ کے ڈو مور کے مطالبے نے پاک امریکہ تعلقات کشیدہ کردیے ہیں اور اس کشیدگی میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے- امریکہ نے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کو مدد فراہم کرنے سے متعلق الزامات لگائے ہیں- پاکستان جس نے اس جنگ میں لاتعداد مالی و جانی قربانیاں دی ہیں اور فرنٹ لائن اتحادی کا کردار ادا کر رہا ہے٬ مگر امریکہ کے نزدیک وہ اب بھی ناقابل اعتبار ہے- امریکہ کے انہی الزامات کی بنا پر آل پارٹیز کانفرنس بھی منعقد کی گئی جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی - اس کانفرنس میں تمام امریکی الزامات کو مسترد کردیا گیا- قومی سلامتی کے معاملے پر تمام پارٹیوں نے متحد ہونے کا اعلان کیا- دوسری جانب امریکہ وقتاً فوقتاً ایسے الزامات لگا کر اپنے مقاصد حاصل کرتا رہتا ہے اور پاکستان پر اپنا دباؤ قائم رکھتا ہے- آپ کیا سمجھتے ہیں٬ کیا واقعی امریکہ کے الزامات میں کوئی سچائی ہے؟ کیا آل پارٹیز کانفرنس ملک کے بہترین مفاد میں ثابت ہوگی یا پھر یہ بھی ایک سیاسی ڈرامہ ہے؟ کیا امریکہ ایک اور جنگ کا متحمل ہوسکتا ہے؟ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟
VIEW FULL VERSION: Link