جب کوئی ایسا کہتا ہے کہ "میں پاکستانی ہوں" تو اس کے بیک وقت بہت سے مطلب لئے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ آپ کو یہ کہیں گے کہ ہاں ہم سب ایک قوم ہیں، کچھ کہیں گے کہ جاوء یارا کونسا پاکستان کس کا پاکستان اس پاکستان نے ہمیں دیا کیا ہے۔
پاکستان سے پیار کریں یہ سوچ کر نہیں کہ اس نے آپ کو کیا دیا بلکہ یہ سوچ کر کہ آپ نے اسے کیا دیا۔
آج آپ اور ہم ٹھوڑی ہی سہی، پر کھُل کر جو سانس لے رہیں ہیں وہ اسی پاکستان کی بدولت ہیں۔
پاکستان سے اس لیے بھی محبت کریں کہ چاہیں جتنی بھی رکاوٹیں ہوں پھر بھی اس جیسا ملک دنیا میں کہی نہیں۔
اللہ ہمارے ملک کو بُری نظر اور آفات سے بچائے اور ہمیں توفیق عطا کریں کہ ہم اس کی خدمت مزید بہتر انداز میں کر سکیں۔ آمین