Assalam-O-Alaikum Dost! Login Or Signup

DP-TEAM | GLITTER TEXT | | | BOOKMARK
 

FORUM
New Posts | My Topics | Profile Forum | User Settings | Subscriptions
Post Reply
Sharab (Alcohol) Haram In Islam
Total Views: 337 - Total Replies: 3
Dec 29 2011, 3:22 am - by jharna

Private Message


شراب پینے سے بیماریاں ہی بیماریاں :
______________________________
_______________________________

فرمانِ الہٰی ہے:۔

القرآن الكريم
ترجمہ : اے ایمان والو! بیشک شراب اور جُوا اور (عبادت کے لئے) نصب کئے 

گئے بُت اور (قسمت معلوم کرنے کے لئے) فال کے تیر (سب) ناپاک شیطانی 

کام ہیں۔ سو تم ان سے (کلیتاً) پرہیز کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤ 

شیطان یہی چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان عداوت 

اور کینہ ڈلوا دے اور تمہیں اللہ کے ذکر سے اور نماز سے روک دے۔ کیا تم (ان 

شرانگیز باتوں سے) باز آؤ گے _

(المائدہ 5 : آیت-90-91) 


O believers! Wine and gambling and idols mounted (for worship) and divining arrows (for seeking luck?all) are filthy works of Satan. So turn away from them (completely) so that you may prosper. 
Satan seeks only to breed enmity and spite amongst you by means of wine and gambling, and hinder you from remembering Allah and observing Prayer. Will you abstain (from these evil-generating temptations)?
Sura al-Mā’idah
-90-91
_________________________

شراب پینے کا نقصان :
__________________

شراب کے استعمال سے دماغ و اعصاب (پٹھے ) پر برا اثر پڑتا ہے ، جس کی و جہ سے فالج، پاگل پن اور مرگی کے امراض ہوجاتے ہیں ۔ دل کی حالت خراب ہو جاتی ہے، وہ زور زور سے دھڑکنے لگتا ہے،بعض شرابیوں کا دل چلتے چلتے اچانک رک جاتا ہے جس کی و جہ سے وہ فوراً مر جاتے ہیں۔

شراب سے معدہ اور جگر بھی خراب ہو جاتے ہیں، بدہضمی رہنے لگتی ہے ، دست لگ جاتے ہیں،ورم جگر اور جلندھر(استسقا پیٹ میں پانی بھرجانا) کی شکایت ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ جوبھی اولاد پیدا ہوتی ہے وہ عموماً دماغ اور سینہ کی بیماریوں میں مبتلا رہتی ہے ۔ شرابی کو نمونیہ جیسی بیماریاں بھی لگ جاتی ہیں۔ شراب کی طرح ہر نشہ آور چیز مثلاً ہیروئن، چرس بھنگ تمباکو، نسوار،سگریٹ بہت سے گناہوں کی جڑہے۔

آخرت کی سزا توالگ ہی ہے انسان دنیاوی اعتبار سے بھی کسی کام کا نہیں رہتا ہے۔ 


حدیث شریف :
____________
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔

’’جبریل علیہ السلام میرے پاس تشریف لائے اور کہا کہ اللہ کریم نے لعنت 

فرمائی ہے شراب پر اور اسکے نچوڑنے والے پر، جس کیلئے نچوڑی گئی، 

شراب کے بیچنے والے، خریدنے والے پر، اسکے پینے والے، اسکی قیمت 

کھانے والے پر، اسکے اٹھانے والے پر اور جس کیلئے اٹھایا گیا اس پر،اس کے 

پلانے والے اور جس کو پلا یا گیا اس پر۔‘‘

( مسند احمد۔عن عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ )



شراب سے بچنے ا ور چھو ڑ نے کے طریقے:
__________________________________

دل میں اللہ تعالیٰ کی سزا کا ڈر پیدا کریں۔

شراب کی جگہ اور شرابی ساتھیوں سے علیٰحدہ رہیں۔

نماز پابندی سے پڑھیں۔

ہر نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے شراب سے دور رہنے کی دعا مانگیں۔


اللہ تعالیٰ سے رحمت کا سوال کریں کیونکہ جن لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہے وہ شراب سے دور رہتے ہیں۔‘ 

جب حاجت ہو تو 2 گلاس پانی پی لیجئے۔’

کھانے پینے کی پاک و حلال چیزیں استعمال کیجئے۔ “

10گلاس روزانہ پانی پیجئے۔ غسل کرنے سے بیرونی جسم صاف ہوتا ہے اور پانی پینے سے اندرونی جسم کی صفائی ہوتی ہے۔

” دوسروں کو بھی شراب کے حرام ہونے اور اسکے نقصانات کے بارے میں بتائیں کیونکہ بار بار دو سروں کو منع کرنے سے خود بھی شراب کو چھوڑنا آسان ہو جائیگا۔


اللہ ربُّ العزّت ہم سب کو گناہوں کی زندگی اور حرام موت سے محفوظ رکھے (آمین)

Dec 30 2011, 12:29 pm - Replied by: saman

Private Message

hr wo kam jo fitrat k khilaf kia jaye us ka nuqsan he hota hai, sharab b isi ki aik qisam he hai....

Allah hum sb ko apni hifz-o-aman me rkhay (Aameen)

Feb 06 2012, 9:13 am - Replied by: sar219pk

Private Message

very nyc sharing and keep sharing more like this



Aug 10 2017, 11:13 pm - Replied by: Maaz_143

Private Message

very nice shearing sorry i see late

welcame
Post Reply
ABOUT US | TERMS & CONDITIONS | FAQ | INVITE | GET INVOLVED | ARCHIVE | CONTACT US

Copyrights © 2008-2014 - DOSTEE.PK - All Rights Reserved