مرغی کی ران (لیگ پیس) چھ عدد
(ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا
نمک حسبِ ذائقہ
دو عدد انڈوں کی سفیدی
مکھن حسبِ ضرورت
:میرینیٹ کرنے کے لئے
دہی پچاس گرام
ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چٹکی
چاٹ مصالحہ ایک چٹکی
(پنیر بیس گرام (کش کیا ہوا
لیموں کا جوس ایک چائے کا چمچ
فریش کریم آدھی پیالی
قصوری میتھی ایک چٹکی
دہی، ادرک لہسن پیسٹ، گرم مصالحہ پاؤڈر، چاٹ مصالحہ، پنیر، لیموں کا جوس، کریم اور قصوری میتھی کو اچھی طرح ملا لیں۔
پھر یہ تمام مصالحہ مرغی کو لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
اب رانوں کو اچھی طرح گودتے ہوئے مصالحہ اندر تک جذب کرکے درمیانی آنچ پر اوون میں دس منٹ تک پکالیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر اس میں نمک اور ہرا دھنیا شامل کریں اور یہ آمیزہ
چکن پر لگا کر اسے کچھ دیر کے لیے دوبارہ اوون یا تندور میں رکھ دیں اور
نکالنے سے پہلے اس پر مکھن لگائیں۔